۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم ربانی آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم ربانی آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ کی وفات پر میں قم کے حوزۂ علمیہ (اعلی دینی تعلیمی مرکز)، مرحوم کے تمام شاگردوں، عقیدت مندوں اور مقلدین بالخصوص گلستان کے مومن عوام جو مرحوم اور ان کے والد محترم مرحوم آیۃ اللہ الحاج سید سجاد علوی سے خصوصی عقیدت رکھتے تھے اور خاص طور مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے محترم بچوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس عظیم الشان مرجع تقلید نے انقلاب کے مختلف واقعات اور ملک کے مسائل میں ہمیشہ وفادارانہ رویہ اختیار کیا، ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے، مقدس نظام کے پشت پناہ رہے اور انھوں نے گرانقدر خدمات پیش کیں جو ان شاء اللہ، خداوند عالم کی رحمت اور فیض کی موجب ہیں۔ خداوند عالم سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اپنے پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور ہوں گے۔

سید علی خامنہ ای
15 مارچ 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .